حکمرانوں کیلئے حقیقی آ زادی کی جدوجہد کوروکنا ناممکن ہوگا :تصور عباس

حکمرانوں کیلئے حقیقی آ زادی کی  جدوجہد کوروکنا ناممکن ہوگا :تصور عباس

ڈسکہ (نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 73ڈسکہ کے رہنما سید تصور عباس نے کہا ہے کہ عمران خان پر درج جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کو الجھانے کی خاطر حکمران ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کر رہے ہیں۔۔۔

حکمرانوں کی تمام تر انتقامی کارروائیوں کے باوجود جلد عمران خان جیل سے باہر ہوں گے اور تحریک انصاف کی جاری جمہوری جدو جہد کی قیادت کریں گے جسے روکنے کیلئے حکمرانوں کیلئے نا ممکن ہوگا ،عمران خان نے فائنل کال کا اشارہ دے دیا ،فائنل کال پر ملک میں دما دم مست قلندر ہوگا انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام کسی بھی طرح ریاست و جمہوریت کے مفاد میں نہیں حکمرانوں کو اپنی روش تبدیل کرنا ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں