گوجرانوالہ چیمبر کے صدر کی مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر رانا صدیق خا ن نے ویت نام،قازقستان،رشیا اور اکنامک اینڈ ٹریڈ قونصلیٹ برٹش ہائی کمیشن سے ملاقات کی ،انہوں نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور صدر گوجرانوالہ چیمبر مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں تسلسل کے ساتھ کی جا رہی ہیں جس کا مقصد یہی ہے کہ ملک سے زیادہ سے زیادہ ایکسپورٹ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف صنعتی وتجارتی تنظیموں کے نمائندہ وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔