سیاستدان چور، لٹیرے بن جائیں، تو عوام کہاں جائیں :سائرہ تارڑ

سیاستدان چور، لٹیرے بن جائیں، تو عوام کہاں جائیں :سائرہ تارڑ

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ بطور سیاست دان ہم اپنے ضلع حافظ آباد کے محافظ ہیں۔

انتخابات میں ہاریں یا جیتیں ہمیں حاصل ہونے والے ووٹ عوام کی امانت ہوتے ہیں۔اگر سیاستدان ہی چور، لٹیرے بن جائیں، تو عوام کہاں جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کرائے پر لی گئی اور اس پر بعد ازاں اس پر قبضہ کیا گیا۔اب جب سرکاری زمین واگزار کروائی جا رہی ہے تو ہمارے سیاسی حریف سوشل میڈیا پر آکر اپنی بے گناہی کے ثبوت رو رو کر پیش کر رہے ہیں جو سراسر جھوٹ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک فتنہ پارٹی ہے ۔ سوشل میڈیا پر مجھے اﷲ کے خوف کی تلقین کرنے والے خود چوریاں کر رہے ہیں۔ سائرہ افضل تارہ نے کہا کہ مقامی پی ٹی آئی قیادت کے مبشر عباس بھٹی، غضنفر عباس بھٹی،عبدالعزیز،علی عباس، حسن عباس بھٹی، اور دیگر افرادایسے ہیں کہ جو عرصہ درازسے اپنے بجلی کے بلز جمع نہیں کروا رہے ۔ہم نے ایسی کبھی بھی کوئی بھی کرپشن نہیں کی۔ لیکن ہمارے سیاسی مخالفین عرصہ دراز سے چوریاں کرنے کے باوجود آج سوشل میڈیا پر اپنی جھوٹی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے ۔جو کرپشن، چوری پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کر تی رہی، پورے پاکستان میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں