حافظ آباد میں امن و امان کو یقینی بنائینگے :ڈپٹی کمشنر

حافظ آباد میں امن و امان کو یقینی بنائینگے :ڈپٹی کمشنر

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

 ڈی پی او فیصل گلزار سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسر وں ، مقامی علمائے کرام اور کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارہ چنار میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے شہدا کے ایصال و ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق کاکہنا تھا کہ ضلعی بھر میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام علما کرام، مسالک اور دیگر سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد کی کاوشیں ہمیشہ مثالی رہی ہیں اور اُمید ہے کہ آئندہ بھی آنے والے دنوں میں بھی تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ضلع میں امن و امان کے قیام، باہمی رواداری ، بھائی چارہ ، صبرو تحمل اور مذہبی ہم آہنگی کا ثبوت دیتے ہوئے امن و امان کے قیام کو یقینی بنائینگے ۔ڈپٹی کمشنرکاکہنا تھا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام ،دیگر سرکردہ افراد ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے اور ماضی کی طرح یہاں پہ امن و امان کی صورتحال اور فضاء کو برقرار رکھا جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں