ڈسکہ :ڈاکٹر وں نے ڈریپ کے احکامات مسترد کر دئیے

 ڈسکہ :ڈاکٹر وں نے ڈریپ کے احکامات مسترد کر دئیے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )سول ہسپتال ڈسکہ کے ڈاکٹروں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ ) کے احکامات کو ہوامیں اڑادیا۔۔۔

ادویات کافارمولا لکھنے کے بجائے ڈیل والی ادویات لکھنا شروع کردیں ، َدو سال قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)کی طرف سے مراسلہ جاری کیاگیاتھا کہ تمام ڈاکٹر مریضوں کو ڈیل والی ادویات دینے کے بجائے صرف ادویات کا فارمولے کا نام لکھیں گے تاکہ مریضوں کو ریلیف فراہم کیاجائے اور جو ڈاکٹرز مریضوں کو ڈیل والی مہنگی ادویات تھما دیتے تھے وہ سلسلہ بھی رک جائے مگر سول ہسپتال ڈسکہ میں تعینا ت ڈاکٹروں نے ڈریپ کے مراسلہ کو ہوا میں اڑا تے ہوئے سول ہسپتال ڈسکہ میں چیک اپ کیلئے آنیوالے مریضوں کو ڈیل والی ادویات لکھ کر دینا شرو ع کردی ہیں جس کی وجہ سے مریض ادویات مہنگے داموں خریدنے پرمجبور ہیں۔مریضوں نے بتایاکہ کئی ڈاکٹرز تو ہمیں یہ بھی کہہ کر بھیجتے ہیں کہ جس میڈیکل سٹورسے دوا لائینگے وہ ہمیں چیک ضرور کرواکرجائیں کوئی اور دوائی نہ لے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں