تحصیل ڈسکہ ویٹرنری لیبارٹری سے محروم ،مویشی پالنے والوں کو مشکلات

تحصیل ڈسکہ ویٹرنری لیبارٹری سے  محروم ،مویشی پالنے والوں کو مشکلات

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )لاکھوں کی آبادی پر مشتمل تحصیل ڈسکہ ویٹرنری لیبارٹری سے محروم ہے ، مویشی پال افراد تشخیص کیلئے سیالکوٹ’گوجرانوالہ ودیگر شہروں کو جانے پر مجبور ہوگئے ۔

لاکھوں روپے ٹیکس ادا کرنیوالی تحصیل میں جانوروں کے امراض کی تشخیص کیلئے علاقہ بھرمیں کوئی بھی سرکاری و نجی لیبارٹری قائم نہیں جس سے مویشی پال افراد کو شدیدپریشانی کاسامنا ہے ۔مویشی پال افراد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل میں لیبارٹری بنا ئی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں