لالہ موسیٰ:گلیانہ موڑ بند ،شہریوں کا رکشوں پر سفر

لالہ موسیٰ:گلیانہ موڑ بند ،شہریوں کا رکشوں پر سفر

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے لالہ موسیٰ میں جی ٹی روڈ کو بندکردیاگیا۔۔۔

لالہ موسیٰ پولیس نے سابق ایم این اے سیدفیض الحسن شاہ کے پٹرول پمپ اور میرج ہال کے سامنے جی ٹی روڈ پر کنٹینرلگاکر دونوں طرف سے جی ٹی روڈ کو بندکردیاجبکہ لالہ موسیٰ شہرمیں مین بازار کے سامنے کنٹینر لگاکرراستہ بندکردیا،ٹھیکریاں میں گلیانہ موڑ پر بھی رکاوٹیں کھڑی کردی گئی،لالہ موسیٰ سے کھاریاں کاسفر لوگ رکشوں پر کرتے رہے ،جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑا،جبکہ پولیس نے رات کو سابق ایم این اے سیدفیض الحسن شاہ کے ڈیرہ کلیوال سیداں پر چھاپہ مارااور ڈیرہ کے تمام کمروں کی تلاشی کے دوران سامان الٹ پلٹ دیا،سیف الماریاں،کھڑکیاں،فریج،ایل ای ڈی وغیرہ توڑ ڈالی ،سیدوجاہت حسنین کے سوشل میڈیااکاؤنٹ سے د ئیے گئے پیغام کے مطابق سادات خاندان کلیوا ل سیداں ڈٹ کربانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑاہے اور کھڑارہے گااس طرح کے ہتھکنڈے سادات خاندان کو بانی پی ٹی آئی سے دورنہیں جدانہیں کرسکتے ۔،دریں اثنا پولیس کے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران پی ٹی آئی راہنماء حاجی شبیراحمدبھٹی کے بیٹے سمیع اﷲ بھٹی کی گرفتاری کی اطلاع ملی ہے جبکہ تھانہ رحمانیہ کے علاقہ پاسپورٹ دفتر کے سامنے پولیس ملازمین کی طرف سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گاڑیوں کے شیشے توڑنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں