حادثے میں زخمی لڑکا دم توڑ گیا
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس کے اہلکار عبدالخالق کا 13 سالہ بیٹا علیان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔
دوروز قبل علیان موٹرسائیکل پر کولو روڈ جارہا تھا کہ کار نے ٹکر مار دی، تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ۔