جسٹس لاہور ہائیکورٹ فاروق حیدر نے نیوجوڈیشل کمپلیکس ڈسکہ کا افتتاح کر دیا
ڈسکہ(نمائندہ دنیا )جسٹس لاہور ہائیکورٹ فاروق حیدر انسپکشن جج ضلع سیالکوٹ نے نیوجوڈیشل کمپلیکس ڈسکہ ،ججز لائبریری اور ریکارڈ روم کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر انہوں نے وکلا سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ، سیشن جج سیالکوٹ ندیم طاہر سید اور ایڈیشنل سیشن ججز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں پودا بھی لگایا ۔جسٹس لاہور ہائیکورٹ فاروق حیدرکی آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔