حافظ آباد:پیپلز پارٹی ویمن ونگ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

 حافظ آباد:پیپلز پارٹی ویمن ونگ  کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان پیپلز پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ویمن کی ضلعی صدر خالدہ شاہد ایڈووکیٹ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔۔۔

 جس میں پیپلز پارٹی لائرز فورم سنٹرل پنجاب کے نائب صدر محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالدہ شاہد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات سر انجام دیں۔  پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے جو بنیاد رکھی، اُسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں