ڈسکہ :نشیئیوں کیلئے قائم ہسپتال لوٹ مار کرنے لگے

 ڈسکہ :نشیئیوں کیلئے قائم ہسپتال لوٹ مار کرنے لگے

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ اورگردونواح میں مختلف این جی اوز کی جانب سے نشیئیوں کیلئے قائم ہسپتال لوٹ مار کرنے لگے انتظامیہ غیر رجسٹر ڈ ہسپتالوں کے قیام سے لاعلم، لواحقین لٹنے پر مجبور، مفت علاج وسہولیات کا بتا کر بھاری لاکھوں روپے وصول کئے جانے لگے ۔

ضلع سیالکوٹ اور چاروں تحصیلوں میں نشئیوں کے لواحقین کو لوٹنے کے لیے سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں میں بے شمار ایسے ہسپتال قائم ہو چکے ہیں جن کی رجسٹریشن اور ڈاکٹر وعملہ نان کوالیفائیڈ ہے ۔ ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ناموں سے لگے بورڈز کے پیچھے اتائیت علاج و معالجہ اور ظلم وستم کر رہی ہے ۔ بیشتر ایسے ہسپتال ہیں جہاں پر نشئیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے ۔ڈسکہ شہر اور گردونواح میں بھی مختلف این جی اوز کی جانب سے نشیئیوں کے لئے کئی ادارے اور ہسپتال قائم کیئے گئے ہیں جہاں پرمفت علاج کا دعوی کرکے مخیر حضرات سے لاکھوں رو پے ماہانہ فنڈ اکٹھا کیا جاتا ہے لیکن مفت علاج کا دعوی ٰکرنے والے ہسپتال ایک نشئی کا ماہانہ لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں اور لاکھوں روپے وصولی کے بعد ان غیر رجسٹرڈ ہسپتال مالکان نے تین ماہ اور چھ ماہ کا خصوصی وقت مقرر کر رکھا ہے ، اس تناسب سے چھ ماہ کا چھ لاکھ روپے تک خرچہ وصول کیا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں