ملکوال:غیرت کے نام پر 19 سالہ بھتیجی کو قتل کر دیا
ملکوال(سٹی رپورٹر) چچا نے غیرت کے نام پر 19 سالہ بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ ٹبہ برج گھنیاں کے رہائشی قمر عباس گوندل نے بتایا کہ۔۔۔
اس کا بھائی نوید اختر گوندل اکثر اس کی بیٹی (ع)سے لڑتا جھگڑتا رہتا تھا کیونکہ وہ اس کے چال چلن پر شک کرتا تھا۔ گزشتہ روز ملزم نوید نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ میانہ گوندل پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔