ڈسکہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے کی کمی

ڈسکہ میں مرغی کے گوشت کی  قیمت میں 14 روپے کی کمی

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ و گردو نواح میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کی نمایاں کمی ہو گئی، مرغی کا گو شت 461 روپے کلو ہو گیا۔

 گزشتہ روز برائلر گوشت کے نرخ 475 روپے تھے ۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 10 روپے کی کمی ہوئی ہے ، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 304روپے جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 318 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔سرکاری نرخ نامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا، انڈوں کی قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے ۔صارفین کا کہنا ہے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں