کسانوں کی خوشحالی وزیر اعلیٰ کی ترجیح:مدثر ناہرا

 کسانوں کی خوشحالی وزیر اعلیٰ کی ترجیح:مدثر ناہرا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مسلم لیگی رہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے لائیو سٹاک کارڈز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کی خوشحالی اور۔

 ترقی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح ہے کیونکہ پنجاب کی ترقی کسانوں کی خوشحالی سے وابستہ ہے کسانوں کو کسان کارڈ کے بعد لائیو سٹاک کارڈ کا اجراء اس کا واضح ثبوت ہے لائیو سٹاک کارڈ کی 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے 80 ہزار مویشی پال کسان مستفید ہوں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ، محکمہ لائیو سٹاک کے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق بھی موجود تھے جنہوں نے کسانوں میں 24 لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کئے بقایا 240 کارڈز رجسٹرڈ کسانوں کو بالترتیب جاری ہونے پر تقسیم کئے جائیں گے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر صائمہ محمود نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کارڈ میں بیلنس فی مویشی 27 ہزار روپے ہے جو کم سے کم پانچ مویشیوں کے لئے ایک لاکھ پینتیس ہزار اور زیادہ سے زیادہ دس مویشیوں کے لئے دو لاکھ ستر ہزار ہیں یہ رقم بغیر سود کے پانچ ماہ کے لئے دستیاب ہو گی جب کسان ادائیگی کرے گا تو وہ دوبارہ درخواست دے سکتا ہے کسان اپنے کارڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کے دفتر سے بینک آف پنجاب کے عملہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں