59سے زائد غیر قانونی سوسائٹیوں کا ریکارڈ طلب

59سے زائد غیر قانونی سوسائٹیوں کا ریکارڈ طلب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ضلع میں59 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور لینڈ سب ڈویژنوں کے مالکان نے تعلیمی اداروں ،ہسپتال ،پلے گراؤنڈ۔

 ، مسجد تعمیر کرنے کی بجائے پلاٹ بنا کر فروخت کردئیے بجلی اور گیس کے عارضی کنکشن حاصل کرکے شہریوں کو گمراہ کیا پنجاب حکومت نے تمام غیر قانونی سوسائٹیوں کا ریکارڈطلب کرلیا، غیر قانونی تعمیر ہونے والے کمرشل اور رہائشی پلاٹس کے ریکارڈ کی چھان بین کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،ذرائع کے مطابق مالکان نے جی ڈی اے ،ٹی ایم ایز اور دیگر اداروں سے منظوری کے برعکس پلاٹوں کی فروخت کا دھندہ شروع کردیا اور متعدد کالونیوں نے بجلی اور گیس کے عارضی کنکشنز حاصل کرکے شہریوں کو بیوقوف بنایا جبکہ تما م کالونیوں کے مالکان نے حکومتی قوانین کے تحت سوسائٹیز میں تعلیمی اداروں ،ہسپتال ،پلے گراؤنڈ ،مسجد اور دیگر عوامی فلاح کیلئے مختص کیئے گئے رقبہ کو سرکاری ملکیت میں دینے کی بجائے کمرشل اور رہائشی پلاٹ ظاہر کرکے فروخت کردئیے ۔ پنجاب حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے تمام کالونیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں