تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے :ریحانہ امتیاز ڈار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے ،ہمارا کارکن جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے ۔
پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو رہا اور ان پر قائم مقدمات ختم کئے جائیں، تحریک انصاف کا حالیہ اسلام آباد میں احتجاج انتہائی پرامن تھا، تحریک انصاف کا کارکن ملک اور نہ ہی کسی ادارے کیخلاف ہو سکتا ہے ، ہمارا مقصد عمران خان اور تحریک انصاف سے وابستہ لوگوں کیساتھ جو ظلم و بربریت اور ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے کیخلاف آواز اٹھانا تھا ،تحریک انصاف اور اس کی قیادت کو آئین و عوام کی حکمرانی کی جدوجہد کی سزا دی جا رہی ہے ۔ ڈی چوک میں جو ظلم و بربریت کی گئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی’جعلی حکمرانوں کو ریاستی دہشت گردی مہنگی پڑیگی۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے انصاف یوتھ ونگ پی پی 46 کے سینئر نائب صدر شہزاد مغل کی دعوت ولیمہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، جنرل سیکرٹری محمد الطاف، انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر مہر خرم، سٹی صدر مہر تحسین بھی موجودتھے ۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو رہا اور ان پر قائم مقدمات ختم کئے جائیں۔ملکی مسائل کا حل صاف و شفاف انتخابات ہیں لہٰذا نئے انتخابات کرائے جائیں اور اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کیا جائے ۔