ملکوال:گھر میں40لاکھ کا ڈاکہ ،بیو پاری کو بھی لوٹ لیا
ملکوال(سٹی رپورٹر)تحصیل ملکوال میں بیوپاری اور اہلخانہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے ۔ تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ وڑیائت میں 3نامعلوم ڈاکو گزشتہ شب طارق گوندل کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو باندھ کر 39لاکھ روپے اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔۔۔
دوسری واردات میں کھاریاں کا بیوپاری جانور خریدنے مویشی منڈی سالم جارہا تھا کہ میانہ گوندل کے قریب مین روڈ پر ڈاکوؤں نے گاڑی کے ٹائر پر فائرنگ کی اور پھر روک کر 8لاکھ رو پے چھین لئے جبکہ گاڑی بھگانے پر ڈرائیونگ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔