جامکے چٹھہ:مہنگائی سے سبزیاں،پھل قوت خرید سے باہر

جامکے چٹھہ:مہنگائی سے سبزیاں،پھل قوت خرید سے باہر

جامکے چٹھہ (نامہ نگار) شدید مہنگائی کی وجہ سے سبزیاں اورپھل غریب متوسط طبقے کے عوام کی قوت خرید سے دورہوچکے ۔

بیف،مٹن اورچکن کی طرح سبزیاں اورپھل بھی امیروں کی غذابن چکی ہیں، واضح رہے کہ جامکے چٹھہ اور اس کے گردونواح کے متعدد قصبات میں اوپن مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخ نامے کے برعکس زائد نرخوں پر د کان دار فروحت کرنے لگے سرکاری نرخ نامے پر آلو کی قیمت 70روپے فی کلو ہیے جب کہ دوکان دار 140روپے فروحت کرتے ہیں کریلہ 109 جب کہ فروحت 250 مٹر اول 150جبکہ فروحت 280روپے گاجر 50جبکہ فروحت 130 ٹماٹر 130جب کہ فروحت 260 پیاز 95جبکہ فروحت 160 اسی طرح پھلوں میں سیب 118جب کہ فروحت 250 کیلا 80جبکہ فروحت 200روپے انار180 جب کہ فروحت 340 روپے انگور 180جبکہ فروحت 300روپے مسمی 80جبکہ فروحت 180 روپے فی درجن اسی طرح کھجور 406جبکہ 600روپے میں فروحت ہو رہی ہیے اس وقت سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ د کان داروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جو سرکاری ریٹ نکالے جاتے ہیں اس قیمت پر سبزیاں اور پھل مرکزی منڈی سے ہمیں نہیں ملتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں