راہوالی:خاوند نے بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

راہوالی:خاوند نے بیوی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

راہوالی(نمائندہ دنیا )خاوند کی جانب سے کیمیکل پھینکنے پر بیوی کا چہرہ جھلس گیا قینچی سے سر کے بال کاٹ د ئیے ۔

ٹبری تحصیل بانڈہ داؤ دشاہ ضلع کرک کی رہائشی نبیلہ کی شادی 14سال قبل منڈیالہ وڑائچ کے وقار حیات سے ہوئی چند روز قبل میاں بیوی کا بچوں کی وجہ سے جھگڑا ہوا،طیش میں آکر وقار حیات نے نبیلہ کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا جبکہ قینچی سے سر کے بال بھی کاٹ د ئیے ۔ خاتون نے خاوند کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرادیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں