ڈپٹی کمشنر کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری ، سائلین کے مسائل
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اپنے دفتر کے احاطہ میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔
سائلین کے مسائل کی سماعت اور موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سائلین کی فوری داد رسی کے احکامات ئیے انہوں نے مزید کہا کہ سائلین کو بلا وجہ دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔ قانون کے مطابق فوری مسائل کو حل، شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔ڈی سی دفتر میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے خود سائلین کے مسائل سنے ، متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی احکامات جاری کئے ۔