جی ٹی روڈ کو سگنل فری بنانے کیلئے کام شروع

جی ٹی روڈ کو سگنل فری بنانے کیلئے کام شروع

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)شہر کے مین جی ٹی روڈ کو سگنل فری بنانے کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا گیا ہے ، 12.7کلومیٹر لمبی سڑک کی تعمیر پر ساڑھے 4 ارب روپے لاگت آئے گی۔۔۔

نیا روڈ چار رویہ ہوگا اور اس پر 9 یو ٹرن بنائے جائیں گے ،منصوبے کے تحت چن دا قلعہ سے عزیز کراس چوک تک 12.7 کلو میٹر سگنل فری روڈ پر 9 یو ٹرن بنائے جائیں گے ۔سڑک کی تعمیر کے دوران جی ٹی روڈ پر آنے والی تمام رکاوٹوں کو مختلف محکموں کی مدد سے ہٹایا جارہا ہے ۔سگنل فری کوریڈور منصوبے پر ساڑھے چار ارب روپے لاگت آئی گی جس کے بعد جی ٹی روڈ پر فور لائن میں ٹریفک رواں دواں ہو گی اور جہاں یو ٹرین ہوگا وہاں پانچویں لائن کو شامل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کیمطابق سگنل فری روڈ کی تکمیل کے بعد شہریوں کی آمد رفت کیلئے الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا جائے گا، منصوبہ جون 2025تک مکمل ہوگا۔ میگا منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹریفک کے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔محکمہ سوئی گیس واپڈا واسا پی ٹی سی ایل سگنل فری روڈ کے لیے رکاوٹوں کو ہٹانے میں تعاون کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں