پنڈی بھٹیاں:پولیس کی باد شاہی ،ایک وقوعہ کے 2 مقدمات
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)تھانہ صدر پولیس نے ایک ہی واقعہ کے 2 مقدمات درج کر لئے ۔گزشتہ روز گاؤں ٹھٹھہ لنگر میں ایف آ ئی اے ملتان سرکل کی ٹیم نے ایک اوڈ خاندان کے گھر ریڈ کیا تھا ۔۔۔
جہاں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی ہو گئے ، زخمی ہونے والوں میں 2 بھائی جبکہ تیسرا ان کا دادا تھا ۔تھانہ صدر پولیس نے پہلا مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان سرکل کی مدعیت میں درج کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں نے ملزموں کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو ملزموں نے فائرنگ کردی اور ان کے اپنے ہی ساتھیوں کو گولیاں لگ گئیں جبکہ ہم نے بمشکل جان بچائی ۔زخمی بھائیوں میں سے ایک بھائی عابد کی موت کے بعد اوڈ خاندان کے احتجاج کے بعد پولیس نے مرنے والے عابد کے چچا کی مدعیت میں ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 7اہلکاروں کے خلاف اسی واقعہ کا دوسرا مقدمہ بھی درج کرلیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے حکام بھاری رقم کا تقاضا کر رہے تھے ، انکار پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ۔