کامونکے :رکشہ کی زد میں آکر ماں بیٹی شدید زخمی
کامونکے (تحصیل رپورٹر )تیز رفتار رکشہ کی زد میں آکر ماں بیٹی شدید زخمی ہوگئیں۔
پچپن سالہ پروین اور اُسکی بائیس سالہ بیٹی آمنہ سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار رکشہ کی ٹکرسے شدید زخمی ہوگئیں۔دیگر ٹریفک حادثات میں سبزی منڈی کی 27 سالہ صوبیہ، صدر آباد کا 20 سالہ شفقت،کسوکی روڈ کی50سالہ آسیہ،گھنیاں روڈ کا 27سالہ امتیاز علی،ہڑڑ روڈ کا بلال،تتلے عالی کا شاہ زیب اور محمود شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔