معروف تاجر کو وزیرآباد میں کاروبار بند کرنے کی دھمکیاں
وزیرآباد(نامہ نگار)مقامی تاجر و کاروباری شخصیت کو نامعلوم شخص کی موبائل فون پر قتل کی دھمکیاں ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
وزیرآباد اندرون سیالکوٹ روڈ پر واقع موٹر سائیکل کمپنی کے شو روم کے مالک عثمان ریاض کو نامعلوم شخص نے موبائل فون سے کال کی اور گالیاں دینے لگا ،ملزم نے عثمان ریاض کو وزیرآباد سے کاروبار سمیٹ کر غائب ہو جانے کا کہا تھا ۔