پانچ روز سے لاپتہ نو شہرہ ورکاں کی رہائشی علی پور چٹھہ سے بازیاب

پانچ روز سے لاپتہ نو شہرہ ورکاں کی  رہائشی علی پور چٹھہ سے بازیاب

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )پانچ روز سے لاپتہ شخص بازیاب ،نامعلوم افراد نے علی پورچٹھہ کے علاقہ میں پھینک دیا، بتایاگیا ہے کہ محلہ اسلام پورہ کے رہائشی اکبر علی کو فجر کی نماز ادا کرنے جاتے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا ۔

اکبر علی نے انکشاف کیاکہ 3 نامعلوم افراد عقب سے دبوچ کر اسلحہ کے زور پر گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور ویران علاقے میں4روز تک قید رکھا گیا۔پولیس کے مطابق مغوی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں