مریم نواز کی قیادت میں ترقی کا نیا سفر شروع :عدنان چٹھہ
جامکے چٹھہ (نامہ نگار)چیئرمین سی ایم پنجاب سکلز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی عدنان افضل چٹھہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھرپور انداز میں عوام کی خدمت کر رہی ہے اور پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔۔۔
ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور پنجاب میں مریم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہو چکا ہے ، حکومت صحت، تعلیم، اور عوام کے روزمرہ معاملات میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہے ۔پنجاب حکومت سکلز ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں بھرپور کام کر رہی ہے جہاں نوجوانوں، بچوں، اور بچیوں کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ طلبہ کو سکالرشپس دی جا رہی ہیں اور کسان کارڈز بھی فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ زراعت کے شعبے میں آسانیاں پیدا ہوں۔ اس کے علاوہ، نوجوانوں کو انٹرپرینیور بنانے کے لیے بے شمار پروگرام متعارف کرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ ہر شہری کو سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں معاشی و سماجی ترقی کے مواقع د ئیے جائیں۔