شہر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں،چوکوں کی دھلائی
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ستھرا پنجاب مہم کے تحت وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات اور چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل گجر و سی ای او شاہد عباس جوتہ کی ہدایت پر منیجر ز و اسسٹنٹ منیجرز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔
شہر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں اور شاہراہوں، چوکوں چوراہوں کی اپنی نگرانی میں واشنگ/ دھلائی کرائی اور شہر میں پیدا ہونے والے کوڑا کرکٹ کو ڈمپنگ سائٹ تک منتقل کرایا۔ انہوں نے اہل علاقہ سے التماس کی کہ صرف جی ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بنائے گئے عارضی کوڑا پوائنٹس پر ہی کوڑا پھینکیں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ کوڑا صرف کوڑا دان میں ہی ڈالیں تا کہ ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہر میں پیدا ہونے والا کوڑا کرکٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کیا جائے تا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھا جا سکے ۔