گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قلعہ دیدار سنگھ کا نائب قاصد مبینہ طور پر لاپتہ
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قلعہ دیدار سنگھ کا نائب قاصد مبینہ طور پر لاپتہ ہو گیا ،ورثا نے اغوا کا خدشہ ظاہر کر دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
محلہ تاج پورہ کا رہائشی عثمان گجر گزشتہ روز کالج سے گھر واپس آیا ، کالج سے فون کال آنے کے بعد دوبارہ کالج گیا تو گھر نہیں لوٹا ۔رابطہ کرنے پر کالج انتظامیہ نے بتایا کہ عثمان گجر دوبارہ کالج نہیں پہنچا ۔ عثمان کے بھائی عمر فاروق کے مطابق اسے اغوا کر لیا گیا ہے ۔