سیالکوٹ :حویلی بنانے کا تنازع 5 افراد کا خاتون پر تشدد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) حویلی بنانے کے تنازع پر 5 افراد نے خاتون کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔
تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ چیلا میں زرینہ اختر حویلی تعمیر کرا رہی تھی کہ عمار، ساحل، شیراز سمیت5افراد آئے حویلی کی دیوار گرانے کی کوشش کی اور خاتون کے منع کرنے پر اسے ڈنڈے کے وار کرکے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔