سیالکوٹ:رقم کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

سیالکوٹ:رقم کے تنازع پر  فائرنگ سے ایک شخص زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)رقم کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ سمبڑیال کے علاقہ ناگڑیاں والا میں عبدالجبار بٹ رضوان کے ہمراہ فیکٹری جارہا تھا کہ۔۔۔

راستہ میں نامعلوم شخص نے روک کر فائرنگ کرکے عبدالجبار کو زخمی کردیا اورفرار ہو گیا، ملزم نے فرار سے قبل عبدالجبار کو کہا تھا کہ تمہیں کاشف سے پیسے واپس مانگنے کا مزہ چکھاتا ہوں، پولیس نے کاشف سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں