ڈگری کالج خواتین قلعہ دیدار سنگھ میں نزوا بلاک کا افتتاح

 ڈگری کالج خواتین قلعہ دیدار سنگھ میں نزوا بلاک کا افتتاح

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )ملک شفاقت علی نے ڈگری کالج برائے خواتین میں نزوا بلاک کا افتتاح کردیا۔ چیئرمین نزوا انٹرنیشنل کاسمیٹکس ملک شفاقت علی نے اپنی مدد آپ کے تحت نزوا بلاک کے نام سے نیا بلاک تعمیر کرا دیا۔۔۔

جس کی گزشتہ روز افتتاحی تقریب منعقد ہوئی’سپورٹس میں صوبائی اور ڈویژن لیول پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں گولڈ میڈل بھی تقسیم کیے گئے ۔ پرنسپل غزالہ عارف دوگل نے کہا کہ کالج میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں اور طالبات کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کمروں کی بھی کمی ہے نئے بلاک کی اشد ضر ورت ہے جس پر ملک شفاقت علی ایک ہفتہ میں جدید نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ آئندہ سال بی ایس سی کی طالبات کیلئے نیا بلاک بھی بن جائیگا۔اس موقع پر اینکر پرسن ملک علی حسن اعوان ،ملک غلام نبی ، شاہد بٹ ، خرم شہزاد مہر، چیئرمین پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ یاسر محمودرحمانی ، حسیب آصف پندھیر ، سجاد حیدر،عدنان طارق ، شہزاد بھٹی ،حاجی شفیق ،سید اویس شاہ، ملک لیاقت ،ملک شہباز ، فیصل چدھڑ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں