قائد اعظم محمد علی جناح ایک عہد ساز شخصیت تھے :شاہد اقبال وریاہ
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن شاہد اقبال وریاہ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عہد ساز شخصیت تھے جنکی بصیرت افروز قیادت میں تحریک آزادی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور۔۔۔
ایک آزاد،خود مختار ملک پاکستان معرض وجود میں آیا قائداعظم نے ہندوستان کے مسلمانوں کے خوابوں کو عملی تعبیر دی قائداعظم محمد علی جناحؒ ایک بااصول، مدبر اور جرات مند رہنما تھے قائداعظم کی قیادت کی بدولت دو قومی نظریہ حقیقت بن کر ابھرا۔ شاہد اقبال وریاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے مدبرانہ انداز میں برصغیر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی۔