عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تکنیکی ترقی ضروری:عبید رحمت

 عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تکنیکی ترقی ضروری:عبید رحمت

وزیر آباد (نا مہ نگار)فنی میدان میں مہارت کے حامل نوجوان قوم کے قابل فخر سپوت ہیں۔بین الاقوامی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے تکنیکی ترقی ضروری ہے ۔

 مسلم ہینڈز کے فلاحی منصوبہ جات سماج کے تمام طبقوں کو برابری کی سطح پر ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے تشکیل دئیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبید رحمت نے مسلم ہینڈز ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اینڈ کالج آف کمپیوٹر سائنسز میں فارغ التحصیل طلبہ وطالبات میں فنی ٹول کٹس فری تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر تقریب شمس الرحمٰن نے کہا کہ مسلم ہینڈز دنیا کے پچاس سے زائد ممالک میں تعلیم صحت خوراک اور متاثرین کی بحالی کے پروگرامز کے ذریعے خلق خدا کی خدمت کے مشن پر کار بند ہے ۔ طارق جاوید ملک نے کہا کہ مسلم ہینڈز کے بانی سید لخت حسنین نے روشن فکر کے ساتھ اپنی تمام توانائیاں محروم طبقوں کو بحال کر کے بربرای کاانسانی مقام دلانے کے لئے وقف کر رکھی ہیں اور مسلم ہینڈز نے بلا تفریق رنگ،نسل مذہب پوری دنیا کے لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا ہے ۔ کالج کے پرنسپل محمد یوسف اور ایڈمن آ فیسر محمد ندیم قادری نے کہا کہ کالج ہذا میں بہترین اساتذہ اور جدید آ لات کے ساتھ سٹاف کی تربیت کے لیے پاکیزہ پرسکون ماحول فراہم کیا گیا ہے اور اب تک بارہ ہزار سے زائدسٹوڈنٹس تربیت حاصل کر کے ملک کے بہترین اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں