نیو واسا لیبر یونین کے زیر اہتمام کرسمس تقریب

نیو واسا لیبر یونین کے زیر اہتمام کرسمس تقریب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے زیر اہتمام واسا ہیڈ آفس پیپلز کالونی میں کرسمس کاکیک کاٹنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واسا فیصل شوکت،چیئرمین واسا عمر فاروق ڈار ایم پی اے ، سابق صدر قائد سی بی اے یونین جہانزیب ارشاد چٹھہ نے کہا کہ کرسمس کا تہوارباہمی محبت، بھائی چارے ، رواداری اور سماجی انصاف کے فروغ کے عہد کی تجدید کا دن ہے ، حضرت عیسیٰ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں ، ہمارا مذہب رواداری کا درس دیتا ہے ،اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔ تقریب سے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس مقصود انجم رانا ، صدر نیو واسا لیبر یونین سی بی اے سہیل سہوترا، جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین،چیئرمین یونین ملک عباس بشیر، سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار ،، وائس چیئرمین بابا مراد منہاس ،چاند سہوترا ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، عمران بٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،وقاص گل، نوید سندھو،زبلون شاکرولیم رندھاوا،احسن کھوکھر جائنٹ سیکرٹری ،ناصر جیون،نواز ہنجرا،وکرم خورشید،کاشی مسیح نے بھی خطاب کیا۔ جہانزیب ارشاد چٹھہ نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری برابر شریک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں