نواز شریف کا ویژن ہی ملکی ترقی کا ضامن:حسام چیمہ
وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ چائنہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن سے صوبے میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، فاشٹ جماعت نے قومی ریاستی اداروں ایٹمی تنصیبات اور۔۔۔
پارلیمان پر حملے کئے ،سیاسی مخالفین کی کردار کشی کی سیاست کے ذریعے انہیں بدنام کرنیکی منظم انداز میں کوششیں کرتی رہی،مسلم لیگ (ن) کو توڑنے اور کمزور کرنیوالوں کی آج اپنی جماعت خودکئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ، میاں نواز شریف کا ویژن ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے ،مسلم لیگ (ن) کی سیاست جھوٹے دعوے اور خیالی پلاؤ پر مبنی نہیں ہوتی پارٹی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حسام وقار چیمہ نے مسلم لیگی اکابرین عامر مشتاق سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد عمران سنی کمبوہ ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی فلاح و بہبود کے مثالی منصوبے شروع کئے ہیں مسلم لیگ (ن) کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اور پارٹی قیادت وفاق و پنجاب میں عوامی خوشحالی یقین بنا کر دم لیگی۔