کامونکے :مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

 کامونکے :مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ شام حویلی ملیاں کا رانا فضل اور اُسکا چچا زاد بھائی پک اپ پر جارہے تھے کہ۔۔۔

 دیوان روڈ پر دو مسلح ڈاکو اُن سے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے چھین کر لے گئے جبکہ مقبول شہیداں آباد کا یونس موٹر سائیکل پر منڈیالہ تیگہ جارہا تھا کہ ڈیرہ باجوہ کے قریب دو ڈاکو ؤں نے روک لیا اور موٹر سائیکل اور ایک لاکھ دس ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ گزشتہ روز درویش پورہ کا حامد گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو چور اُسکی موٹر سائیکل لے گئے ۔آدھورائے کے شاہد کی پانچ لاکھ روپے مالیت کی بھینس حویلی مویشیاں سے چوری ہوگئی۔صدر الدین کالونی کے ندیم کے گھر کے تالے توڑ کر چور سات تولے طلائی زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چوری کرکے لے گئے ۔ٹھٹھہ مغلاں کے شمس الحق کے گھر سے چالیس ہزارروپے ،اڑھائی تولے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی گھریلو سامان لے گئے ۔لالو پور کے زمیندار نصر اللہ کے کھیتوں سے چور بجلی کی موٹر چوری کرکے لے گئے ۔گلگٹی کے نواز کے ڈیرہ سے پچاس ہزار کی اینٹیں چور لے گئے ۔مانگٹ کالر کے زمیندار منصب کے کھیتوں سے بجلی کی موٹر اور دس تھیلے کھاد چوری ہوگئی۔رسولنگر کے عباس طاہر کی موٹر سائیکل نامعلوم چور گھر کے باہر سے چوری کرکے لے گئے ۔جبکہ فیصل ٹاؤن کے الیاس کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر سے خاتون بچے کی مدد سے دس ہزارروپے اور موبائل فون چوری کرکے لے گئی۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں