سمبڑیال:گٹکا، نسوار، فلیورڈ سگریٹ کی فروخت جاری

 سمبڑیال:گٹکا، نسوار، فلیورڈ سگریٹ کی فروخت جاری

سمبڑیال(سٹی رپو ر ) انتظامی اداروں کی پراسرار خاموشی کے باعث سمبڑیال شہر اور گردونواح میں،گٹکا، پان پراگ، نسوار، تمباکو کے بعد فلیورڈ سگریٹ کی کھلے عام جاری فروخت سے نوجوان نسل ‘‘نشئی’’ بننے لگی۔۔۔

حکومت نے پبلک مقامات پر سگریٹ پینے کے علاہ دکانداروں کو نو عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے مگر کمسن بچوں کو سگریٹ و دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت پر پابندی کے باوجود کھلے عام فروخت سے مستقبل کے معمار بڑی تعداد میں نشہ باز بن رہے ہیں،اپنی پاکٹ منی گٹکوں اور سپاریوں میں لٹانے لگے لت لگنے پر چوری، ڈکیتیاں کرنے پر مجبور اور تحصیل سمبڑیال بھر کے پوش اور مضافاتی علاقوں میں پان سگریٹ کی د کانوں پر مختلف ذائقوں میں دستیاب فلیورڈ سگریٹ بھی سرعام فروخت ہوتے ہیں جس کو سکول و کالج کے طالبعلم فیشن کے طور پر استعمال کر کے اس لت میں گرفتار تعلیم یافتہ نوجوان فیشن کی آڑ میں نشے کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ انتظامیہ اور پولیس نے چپ کی چادر تان رکھی ہے ، رات کو نوجوانوں کی بڑی تعداد ان شاپس کے سامنے موجود سٹولز، فٹ پاتھوں اور بند د کانوں کے تھڑوں پر بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرتی نظر آتی ہے ۔عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر انسداد منشیات،وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں