سیالکوٹ:ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے آغاز کی ہدایت

 سیالکوٹ:ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے آغاز کی ہدایت

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اﷲ بٹ اور فیصل اکرام کے ہمراہ شہر کا دورہ، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام و انصرام کا جائزہ لیا۔

اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اﷲ بٹ ، چودھری فیصل اکرام اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال کے علاوہ ایس ڈبلیو ایم سی کے مقامی حکام اور کنٹریکٹر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ صوبہ بھر میں دیہی و شہری علاقوں میں صفائی کے یکساں سہولیات کی فراہمی کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو مکمل طور پر آؤٹ سورس کردیا گیا، انہوں نے موقع پر موجود کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ 15 دنوں کے اندر ساما معاہدہ کے تحت ہیومن ریسورس اور مشینری کی فیلڈ میں دستیابی کو یقینی بنائیں اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کا فوری آغاز کریں۔ انہوں نے کہاکہ ویسٹ آپریشن کی تمام گاڑیوں کی لائیو ٹریکنگ کی جائے گی جبکہ ویسٹ کنٹینر کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی جس کو ناصرف ایس ڈبلیو ایم سی مانیٹر کریں گے بلکہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی اس کی لائیو اسس دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہروں اور دیہات میں عارضی ویسٹ کلیکشن پوائنٹس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام صفائی کے عملہ کی جاب ان اور جاب آؤٹ حاضری لگائی جائے گی اور ان کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں