سیالکوٹ:گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کااحتجاجی مظاہرہ
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی پروفیسر ،اساتزہ قلم کار ساتھیوں سمیت دیگر سرکاری ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔۔۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے محبوب عارف جنرل سیکرٹری پروفیسر انیڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری پنجاب ،محمد امتیاز طاہر مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب ، محمد انور صدر گوجرانولہ ڈویڑن پروفیسر انیڈ لیکچرار ایسوسی ایشن و دیگر نے کہا کہ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ خزانہ خالی ہے ملازمین لیوانکیشمنٹ ،پنشن و گریجوایٹی میں کمی کی جا رہی ہے دوسری طرف وزرا مشیران اور اراکان اسمبلی کی تنخواہوں میں نوے فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ملازمین کی پنشن و گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ پر شب خون مار کر یہ اضافہ کیا گیا ہے اور یہ ملازمین دشمن اقدام ہے صوبہ بھر کے گریڈ ایک تا گریڈ 20 تک کے ملازمین اپنے معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو چکے ہیں اپنے معاشی حقوق غصب نہیں ہونے دیں گے اور رول 17 اے کا خاتمہ کسی صورت قبول نہیں حکومتی ظالمانہ پالسیوں کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی ،روزانہ دو گھنٹے قلم چھوڑ ہڑتال کا آغاز کر دیا گیا ہے لہذا وزیراعلی پنجاب 2 دسمبر کو جاری ظالمانہ پنشن و گریجوایٹی میں کمی اور لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن واپس لیں اور رول اے کو بحال کیا جائے ۔