سیالکوٹ:ریٹ لسٹ چیک کرنے کیلئے عملہ نہیں،اشیا مہنگی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہر بھر میں اشیائے صرف کی قیمتوں کی ریٹ لسٹ روزانہ کی بنیاد پر جاری کرنے کے بعد ان کو چیک کرنے کیلئے کوئی عملہ موجود نہیں جس کی وجہ سے لوگ مہنگے داموں اشیائے صرف خریدنے پر۔۔۔
مجبور ہیں مارکیٹ کمیٹی کی آشیرباد سے عملے کے لوگ 20روپے والی ریٹ لسٹ 30 سے 40روپے وصول کررہے ہیں ریڑھی ،چھابڑی فروش اور دکاندار یہ ریٹ لسٹ لیکر چھپادیتے ہیں اور من مانے ریٹ پر اشیاء فروخت کرت ہیں۔ جو شہریوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔