قائد اعظم کے فرمان سے ہی ملک و قوم کی ترقی :ٹیچرز یونین

قائد اعظم کے فرمان سے ہی ملک و قوم کی ترقی :ٹیچرز یونین

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان ا یمان اتحاد اور تنظیم کو اپنا نصب العین بنا کر ہی ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامز ن کیا جاسکتاہے۔۔۔

پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لیے طلباء او ر نئی نسل کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا اور اس کے لیے اساتذہ پر یہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ طلباء کو دو قومی نظریے سے روشناس کرو ائیں ، اِن خیالات کا اظہار قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی نائب صدر محمد اصغر کاہلوں نے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع سیالکوٹ کے عہدیدران سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری سید دستا ر علی نقوی،ضلعی سیکرٹری نشر و اشاعت ارشد محمود، ضلعی نائب صدور محمد عارف، ناصر لطیف گجر، ڈاکٹر اعجاز عارف، غلام دستگیر خاں اور دیگررہنما بھی موجود تھے ۔ محمد اصغر کاہلوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لیے آج بھی ہمیں اْسی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے جس کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے انگریزوں سے آزادی حاصل کی، ہمارے بزرگوں نے ایک علیحدہ وطن اس لیے حاصل کیا تا وہاں پر لوگوں کو امن، مساوات، انصاف اور تمام تر بنیادی حقوق حاصل ہوں سکیں لیکن بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا اور 77 برس گزرنے کے باجودہ پاکستان قائد اعظم کا پاکستان نہ بن سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں