کرسمس محبت اور امن کا پیغام دیتی ہے :ارکان اسمبلی
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ممبر پنجاب اسمبلی شکیلہ جاوید آرتھر اور ممبر صوبائی اسمبلی فیصل اکرام نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔۔۔
ہمیں پیار محبت امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنے کے لیے اپنی اپنی صفوں میں اتحاد کو قائم کرنا ہوگا پاکستان کے اندر مسیحیوں کی ایجوکیشن اور میڈیکل کے شعبہ میں خدمات قابل تحسین اور قابل قدر ہیں۔مذاہب کے درمیان ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے ، تعصب اور نفرتوں کو ختم کر کے ایسی راہیں ہموار کی جائیں جس سے قوم و ملک ترقی کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسچن سٹڈی سینٹر راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جرنلسٹ جاوید گل نے ابتدائیہ پیش کیا کرسچن بزنس الائنس کے صدر سیمسن اقبال نے کہا کہ انسانی اقدار کی پاسداری کو وطیرہ بنانے کی ضرورت ہے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کرسچن مسلم اتحاد کو قائم رکھنا ہوگا ۔جنید آفتاب ہمایوں الخودی، میاں مسعود ایڈووکیٹ، باسٹر ندب شہزاد، پاسٹر رضوان ، عبید رحمت شتاب گڑھا،سینئر پراجیکٹ افیسرباصر نیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسچن سٹڈی سینٹر کے پلیٹ فارم سے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ پیار محبت اور بھائی چارے کو فروغ حاصل ہو۔