سیالکوٹ:جماعت اسلامی کے مسیحی برادری میں تحائف تقسیم

 سیالکوٹ:جماعت اسلامی کے مسیحی برادری میں تحائف تقسیم

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے آئینی حقوق کی ضمانت فراہم کرتی ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنا ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ کے امیر امتیاز احمد بریار نے موضع چک منڈاہر کے کمیونٹی سنٹر میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے مسیحی برادری کو موسم سرما کی آمد کے موقع پر تقسیم تحائف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مستحق خاندانوں میں گرم رضائیں اور راشن پیک تقسیم کئے گئے ۔مسیحی رہنماؤں نوید مسیح بھٹی اور اسلم پادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، الخدمت فاؤنڈیشن کی انسانیت کے لئے رفاہی سرگرمیوں کو سراہا اور تحائف کی تقسیم پر شکریہ ادا کیا۔اس پروقار تقریب میں امیر زون 44 حافظ محمد اکرم، امیر یونین کونسل بھڑتھ عرفان یونس بھٹہ،ڈسٹرکٹ مینیجر الخدمت فاؤنڈیشن شاہد نوید مغل اور الخدمت کے رضاکاروں کے علاوہ چوہدری عصمت اﷲ وریاہ ضلعی صدر کسان بورڈ نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں