تاریخی سات دروازوں کے اطراف تجاوزات قائم
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ کے قدیم اور تاریخی سات دروازوں کے اطراف میں تجاوازت قائم ،تاریخی دروازوں کی دیواروں پر مختلف سیاسی جماعتوں اور کمپنیز کے اشتہارات اور بینرز کی بھر مار کی وجہ سے یہ دروازے ان کے پیچھے چھپ کر رہ گئے ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ سات تاریخی دروازوں کی وجہ سے اپنا خاص مقام رکھتا ہے ۔سات دروازوں میں سیالکوٹی ،طفیل شہید ،گرجاکھی،کھیالی ،ایمن آبادی ،لاہوری اور وزیر آبادی دروازے شامل ہیں۔ تجاوزات کی بھی دروازوں کے ساتھ بھر مار ہے ،کچھ عرصہ قبل ضلعی انتظامیہ نے ان دروازوں کا حسن بحال کرنے کے لیے ان کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا تھا کام شروع بھی ہوا تھا تمام اشتہارات اور بینرز ان دروازوں سے اتار دئیے گئے تھے لیکن اب دوبارہ سے اشتہارات اور بینرز کی بھر مار ہے ۔خوانچہ فروشوں نے ان دروازوں کے اطراف میں قبضہ کر رکھا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دروازوں کے اردگرد تجاوزات کو ختم کیا جائے ۔گوجرانوالہ کی دیگر تاریخی عمارتوں کے ساتھ ساتھ ان دروازوں کی بھی رونق بحال کی جائے ۔