حافظ آباد:گلی محلوں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر

حافظ آباد:گلی محلوں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ،نامہ نگار )حافظ آباد شہر میں صفائی ستھرائی کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیتے ہی پورا شہر کوڑستان میں تبدیل ہوگیا۔ گلی محلوں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ۔

 گٹراور نالیاں ابلنے سے مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہوگیا۔ نجی کمپنی مطلوبہ سینٹری ورکرز بھرتی نہ کرسکی اور نہ ہی مطلوبہ مشینری خرید سکی۔شہر میں دن بدن صفائی کی ابتر صورت حال نے وزیر اعلیٰ کے ستھرا پنجاب کو غلاظت سے اٹاپنجاب بناکر رکھا دیا ۔ شہری وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ ضلعی حکومت کے سست اور کاہل افسر وں کو کوسنے لگے ۔ شہریوں نے صفائی ستھرائی کی ابتر صورت حال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ اور دیگر تمام ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد کے شہر حافظ آباد کو کوڑستان میں تبدیل ہونے سے بچایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں