ڈسٹرکٹ جیل گجرات،قیدیوں میں گرم کپڑوں کی تقسیم

ڈسٹرکٹ جیل گجرات،قیدیوں میں گرم کپڑوں کی تقسیم

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں میں گرم کپڑوں کی تقسیم ۔

،ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پر یومِ قائداعظم کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں میں گرم کپڑوں، سویٹرز، جرسیوں اور موزوں کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر یومِ قائداعظم کی مناسبت سے قیدیوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا اور انہیں قائداعظم کی سالگرہ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا حصہ بنایا گیا۔ تقریب کی قیادت سپرنٹنڈنٹ جیل اختر اقبال بریار اور ضلعی افسر سوشل ویلفیئر گجرات ثمن اعجاز نے کی۔ اس موقع آسیران کو مبارکباد دی گئی اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے قیدیوں میں گرم کپڑے تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل و دیگر افسران نے قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے اس اقدام کو قیدیوں کی فلاح و بہبود کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات قیدیوں کی بحالی اور ان کی زندگی میں بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں