لدھیوالہ :ٹیوب ویل سے لڑکی کی گلا کٹی لاش برآ مد
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )تھانہ لدھیوالہ کے علاقے مصری میانی کے کھیتوں میں ٹیوب ویل کے ہول سے 22سالہ نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد، مقتولہ کا گلاچھری سے کاٹا گیا لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ کے علاقہ مصری میانی کے کھیتوں میں ٹیوب ویل کے ہول میں راہگیروں نے نامعلوم لڑکی کی لاش دیکھ کر لدھیوالہ پولیس کو اطلاع دی، ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ، پولیس کے مطابق مقتولہ کو تیز دار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے ، پولیس نے لواحقین اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔