ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کیلئے انٹرویوز کا عمل مکمل

ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کیلئے انٹرویوز کا عمل مکمل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب میں ڈسٹرکٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے انٹرویوز کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر تمام اضلاع میں تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 409 ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز کے انٹرویوز لئے گئے۔ وزیر تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے انٹرویو کے عمل کا آن لائن جائزہ لیا اور تمام عمل کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کی۔ وزیر تعلیم نے خود بھی ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز کے انٹرویوز کئے۔ اس ضمن میں تمام اضلاع میں انٹرویوز کیلئے تمام الگ الگ کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں جن میں وزیر تعلیم، سیکرٹری ایجوکیشن، کمشنرز، محکمہ تعلیم کے سینئر افسران سمیت ایڈوائزری کمیٹی برائے تعلیم کے اراکین شامل تھے۔ گزشتہ ماہ ہونے والے ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز کے تحریری امتحان میں مجموعی طور پر 409 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن سیکٹر میں میرٹ کے فروغ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں