بازاروں اور شاہراؤں سے تجاوزات کا خاتمہ کرایا جائے :کمشنر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے کہا ہے کہ شہر بھر کو تجاوزات فری بنانے کے لئے جاری اقدامات میں نرمی نہیں آنی چاہیے ۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنرندیم ناصر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کے مکمل صفایا کی واضح ہدایات جاری کررکھی ہیں لہذا میونسپل کارپوریشن سمیت میونسپل کمیٹیز بازاروں اور شاہرات سے تجاوزات کا خاتمہ کرائیں۔کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آؤٹ سورس نظام کے تحت شہر میں صفائی کی صورتحال پر بریفنگ لی اور اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ صفائی آپریشن کی مکمل مانیٹرنگ جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے گورننس اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے شہری خوبصورتی کے لئے جاری اقدامات کو مزیدتیزکرنے کی بھی ہدایت کی۔