افسران نئے پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کرائیں:ڈپٹی کمشنر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت KPIsپر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے افسران کو اہداف تفویض کرتے ہوئے کہا۔۔
کہ ہیلتھ مراکز کی انسپکشنز سمیت نئے پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کرائیں۔انہوں نے کہا کہ سکول آؤٹ سورسنگ کا تصاویری ثبوت پیش کریں اور ہرسکول کے باہر زبیراکراسنگ بناکر رپورٹ پیش کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ شاہرات پر موٹر بائیک لین بنوائیں جبکہ شاہرات پرریڑھی بازاروں کو فعال کیا جائے ،ریڑھی بازار کے قیام کے حوالے سے پہلے اور بعد کی تصاویر فراہم کریں۔انسداد تجاوزات کے نتائج،فلٹریشن پلانٹس کے فعال ہونے کی رپورٹس دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا ہفتہ وار انعقاد کریں،شہر کے داخلی راستوں پر دیدہ زیب ماڈلز نصب کریں،ستھراپنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ اور آؤٹ سورسنگ نظام کے بعد صفائی صورتحال کا موازنہ پیش کریں۔انہوں نے زیرتعمیر ہاؤسنگ سکیمز،بس سٹینڈز کی تزئین وبحالی، فوڈ سٹریٹ وفیسیٹول،پلانٹیشن کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو درکار ڈیٹا فی الفورفراہم کرنے کا حکم دیدیا۔